ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن حسن اصفری نے کہا کہ امریکیوں کو سمجھ میں آ گیا ہے کہ شام پر حملہ کرنے سے وہ پہلے کی نسبت مزید تنہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ دعوی کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، امریکا کے 2003 میں عراق میں عام تباہی کے اسلحے کی موجودگی کے دعوے کی طرح ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے عراق پر حملے سے پہلے یہ دعوی کیا تھا کہ وہاں عام تباہی کے اسلحے موجود ہیں تاہم اس کا یہ دعوی پوری طرح بے بنیاد ثابت ہوا۔...../169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462041
ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ محمد حسن اصفری نے کہا ہے کہ شام پر حملے کے سلسلے میں عالمی پیمانے پر اجماع نہ ہونے کی وجہ سے امریکا تنہا پڑ گیا ہے۔